.

وڈیو : برازیل میں ایک گینگ نے ایئرپورٹ سے 750 کلو گرام سونا چرا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برازیل میں پولیس نے بتایا ہے کہ ایک جرائم پیشہ گینگ نے جمعرات کے روز سان پاؤلو شہر کے مرکز سے 40 کلو میٹر دور Congonhas انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو سیکشن پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ بعد ازاں گینگ کے آٹھوں افراد وہاں سے گولڈ بار لے کر رفو چکر ہو گئے۔ ان گولڈ بار کا مجموعی وزن 750 کلو گرام اور 3 کروڑ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ پر کارگو سیکشن کے ایک شخص نے چوروں کے ساتھ تعاون کیا۔ اس لیے کہ یہ چور ایسے وقت وہاں پہنچے جب ورکرز اس سونے کو کنٹینروں کے اندر رکھنے کا سوچ رہے تھے تا کہ اسے کارگو طیارے تک پہنچایا جا سکے۔ چوروں میں شامل افراد پولیس کی وردیوں میں ملبوس 2 گاڑیاں لے کر جائے مقام تک پہنچے۔ انہوں نے بعض ورکروں کو مجبور کیا کہ وہ گاڑیوں میں سونا رکھوانے میں ان کی مدد کریں۔ بعد ازاں یہ چور گاڑیوں میں سوار ہو کر وہاں سے فرار ہو گئے۔ انہوں نے سیکن کے نگراں کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے لیا تھا۔ بعد ازاں 12 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد چوروں نے اس نگراں کو آزاد کر دیا اور گاڑی سے اتار دیا۔

کارگو سیکشن کے نگراں نے چوروں کی مدد کا اعتراف بھی کر لیا۔ نگراں کے مطابق ان چوروں نے اپنی کارروائی سے ایک روز قبل اس نگراں کے گھر پر قبضہ کر کے اس کے بیوی بچوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ چوروں نے نگراں سے سونے کو کنٹینروں میں منتقل کرنے کے وقت کی بابت دریافت کیا بصورت دیگر اسے بیوی بچوں کی لاشیں اٹھانے کی دھمکی دی۔

پولیس پوری تندہی کے ساتھ سونا چوری کر کے لے جانے والے افراد کو تلاش کر ر ہی ہے۔