.

امریکا کی آبنائے ہُرمز کو محفوظ بنانے کے لیے جرمنی سے باضابطہ مدد کی درخواست

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا نے باضابطہ طور پرجرمنی سے کہا ہے کہ وہ خلیج میں اہم آبی گذرگاہ آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی جہاز رانی کو محفوظ بنانے کے لیے فرانس اور جرمنی کی معاونت کرے۔

برلن میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جرمنی سے منگل کے روز یہ درخواست کی گئی ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ خطہ خلیج میں بالخصوص ایران کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے جرمنی کی مدد کی ضرورت ہے۔

سفارت خانے کی خاتون ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ہم نے جرمنی سے باضابطہ طور پر آبنائے ہُرمز کو محفوظ بنانے کے لیے فرانس اور برطانیہ کی (علاقے میں موجود فورسز کی) مدد کے لیے کہہ دیا ہے۔جرمن حکومت کے ارکان اس حوالے سے بالکل واضح ہیں کہ بین الاقوامی جہاز رانی کی آزادی کا تحفظ کیا جانا چاہیے لیکن ہمارا سوال یہ ہے کہ یہ تحفظ کس نے کرنا ہے؟‘‘

امریکی سفارت خانے کا یہ بیان پہلے جرمن خبررساں ایجنسی ڈی پی اے نے جاری کیا تھا اور اس کے بعد خاتون ترجمان نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔