.

ملک و قوم کے مفاد میں اقتدار میں شراکت کا فیصلہ کیا:جنرل البرھان

حکومت میں فوج کی شراکت بٹوارہ نہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوڈان کی فوجی عبوری کونسل کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان نے کہا ہے کہ کسی ایک سوڈانی شہری کا قتل بھی قوم کا بہت بڑا نقصان ہے۔ لڑائی کا فوری اور موثر حل نکالنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اقتدار میں فوج کی شمولیت صرف شراکت کے فارمولے کے تحت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کردفان ریاست کے الابیض شہر میں ہونے والے فسادات کا کوئی جواز نہیں۔ ان فسادات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

جنرل البرھان نے کہا کہ الابیض شہر میں تشدد کے واقعات ناقابل قبول ہیں۔ بے گناہ شہریوں کی ہلاکتیں جرم ہے اور فوج اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

جنرل البرھان نے کہا کہ عبوری حکومت کی تشکیل میں تاخیر ملک میں اقتصادی ابتری کا موجب بن رہی ہے۔ ہم نے مذاکراتی وفد کو عبوری حکومت کی تشکیل کے لیے تمام اختیارات سونپے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں شراکت حصہ داری کےلیے ہیں بلکہ ملک کے وسیع تر مفاد میں اقتدار میں شراکت کا فیصلہ کیا۔ حکومت میں فوج کی شراکت اختیارات کا بٹوارہ نہیں۔