.

14 سالہ سعودی لڑکے کی امریکا میں منعقدہ بلیئرڈ کی چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے چودہ سالہ لڑکے خالد عمر الغامدی نے امریکا میں منعقدہ پول لیگ نیشنل چیمپئن شپ جیت لی ہے۔انھوں نے امریکا کے شہر لاس ویگاس میں منعقدہ آٹھ بال کی سنگلزجونیئر ڈویژن میں اپنے تمام حریفوں کو مات دی دی ہے۔

الغامدی نے اس مقابلے میں اپنی مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔انھوں نے پہلے مقابلے کے سات مختلف ادوار جیتے تھے اور پھر وہ پہلے نمبر پر آ گئے تھے۔ وہ پہلے عرب اور سعودی کھلاڑی ہیں جنھوں نے امریکا میں یہ سالانہ مقابلہ جیتا ہے۔

عمرالغامدی نے بتایا کہ انھیں بچپن ہی سے بلئیرڈ کے کھیل سے محبت تھی۔ وہ اپنے والد کے ساتھ اس کھیل کے مقابلے دیکھنے کے لیے جایا کرتے تھے۔ پھر انھوں نے برقی بلئیرڈ کھیلنا شروع کردیا اور جب ان کے والد عمر الغامدی کو بیٹے کی اس کھیل میں دلچسپی کا پتا چلا تو انھوں نے ان کی دوسرے لوگوں سے مقابلے میں کھیلنے کی حوصلہ افزائی کی۔

ان کے والد نے بتایا کہ ’’میں ہر مقابلے میں ہمیشہ اپنے بیٹے کے ساتھ رہا ہوں اور میں نے اس کو ضرورت کی ہر شے مہیا کی ہے تاکہ اس کی مہارتیں اس کھیل میں مزید پروان چڑھیں‘‘۔

عمر الغامدی نے بتایا کہ ’’خالد الغامدی نے جب پیشہ ور بلیئرڈ چیمپئنز کے مقابلے دیکھنا شروع کیے تو اس کی صلاحیتوں کو مزید جلا ملی اور اس کی کھیل میں مہارت میں مزید نکھار آ گیا‘‘۔

اس کھیل میں اس قدر دلچسپی کے پیش نظر خالد سعودی عرب کی بلیئرڈ اور اسنوکر فیڈریشن کی توجہ بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ اس کے بعد انھوں نے قومی اور علاقائی سطح پر بلئیرڈ کے مقابلوں میں حصہ لینا شروع کر دیا۔ پھر وہ بین الاقوامی مقابلوں حصہ لینے لگے تھے۔ انھوں نے 2017ء میں سعودی عرب میں منعقدہ قومی جونیئر چیمپئن شپ جیتی تھی۔ اس سے اگلے سال انھوں نے خلیج کی سطح پر منعقدہ جونئیر چیمپئن شپ کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔