.

یمنی فوج نے حوثیوں کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی آئینی حکومت کی وفادار فوج نے الحجہ گورنری کی حیران ڈاریکٹوریٹ کی طرف چھوڑا گیا حوثیوں کا ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارہ مار گرایا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمنی فوج کے پانچویں ملٹری زون کی طرف سے بتایا کہ حوثیوں نے ڈرون طیارہ حیران ڈاریکٹوریٹ میں موجود فوجی تنصیبات کی جاسوسی کے لیے چھوڑا تھا تاہم فوج نے اسے مار گرایا۔

ڈرون طیارے کی مدد سے ایک فوجی مرکز کی تصاویر لینے کی کوشش کی جا رہی تھی تاہم فوج نے کارروائی کر کے حوثیوں کی جاسوسی کی کوشش ناکام بنا دی۔

خیال رہے کہ حجۃ گورنری میں رواں سال حوثیوں کا یہ تیسرا ڈرون مار گرایا ہے۔ رواں سال میں حوثیوں کی طرف سے ڈرون طیاروں کی مدد سے عسکری اور جاسوسی کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ حوثی باغیوں کی طرف سے شہری آبادی پر توپ خانے اور میزائلوں سے حملوں کے ساتھ ڈرون طیاروں کی مدد سے بھی دہشت گردی کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں

حوثی باغیوں کی طرف سے شہری آباد کو بمبار ڈرون طیاروں کی مدد سے بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حوثیوں کے زیر استعمال 'قاصف' یا 'لمھاجم' ڈورن طیارے ایرانی ساختہ 'ٹی ابابیل' کی طرز پر بنائے گئے ہیں۔