مکھی نے فلپائن کے صدر کی ناک میں دم کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرتے اکثر دل چسپ اور انوکھی خبروں کا حصہ بنے رہتے ہیں۔

اس حوالے سے تازہ ترین واقعے میں عوام سے خطاب کے دوران ایک مکھی نے دوتیرتے کو تنگ کر کے رکھ دیا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری وڈیو کے مطابق یہ مکھی دوتیرتے کے چہرے کے اوپر بھنبھناتی رہی۔ اس پر فلپائنی صدر نے کئی بار اسے دور بھگانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے۔

اس موقع پر دوتیرتے نے حاضرین سے ازراہ مذاق کہا کہ یہ مکھی کیتھولک چرچ کے احکامات پر عمل کر رہی ہے جس کو وہ اپنے خطاب کے دوران نکتہ چینی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

دوتیرتے نے کہا کہ "میرا پادریوں کے ساتھ جھگڑا ہو گیا اور یہ مکھی ان کی ہدایات پر عمل پیرا ہے"۔

فلپائن کے صدر نے مزید کہا کہ " ٹھہر جا .. میں اپنی بات ختم کر لوں اس کے بعد تجھے اخبار سے مار ڈالوں گا "۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں