پولینڈ کا گاؤں جہاں صرف بچیاں جنم لیتی ہیں!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پولینڈ کے جنوب میں واقع ایک گائوں میں گذشتہ کچھ عرصے سے صرف بچیاں ہی جنم لے رہیں جس کے نتیجے میں مقامی شہری اور انتظامیہ دونوں سخت پریشان ہیں۔ گذشتہ ایک دہائی کے دوران ایک بھی بچہ پیدا نہیں ہوا۔ گائوں کے میئر کا کہنا ہے کہ اگر کسی کے ہاں بچہ جنم لے تویہ اس کے لیے 'سرپرائز' ہوگا۔

جنوبی پولینڈ کے اس گاؤں کے میئر نے بچہ پیدا کرنے والے خاندان کو سرپرائز دینے کا اعلان کیا ہے۔

میگشی اوڈرزنسکی نامی قصبے کے باشندوں کو صرف بچیاں ہی پیدا ہونے اور بچے پیدا نہ ہونے کی وجہ معلوم نہیں۔ سنہ 300 آبادی والے اس چھوٹے گائوں میں 2010ء کے بعد صرف بچیاں جنم لیتی رہی ہیں۔ مقامی آبادی زراعت پیشہ ہے اور بچے پیدا نہ ہونے کے نتیجے میں زراعت کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

گائوں کے میئر راگمن فریشکو نے ایک مقامی ٹی وی چینل کو بتایا کہ میری بھی صرف دو بچیاں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں اگر بچہ پیدا ہویہ سرپرائز ہوگا۔

مقامی کونسل کی چیئرپرسن کریسٹینا زیڈزیاک کا کہنا ہےکہ 2010ء کے بعد قصبے میں صرف بچیاں ہی پیدا ہوئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں