.

وارن بوفے کی مملوکہ کمپنی کی سیالیت 122 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی ارب پتی وارن بوفے کی مملوکہ ایک انویسٹمنٹ کمپنی Berkshire Hathaway رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں 14.1 ارب ڈالر ڈالر کا منافع حاصل کیا جو گذشتہ برس اسی عرصے میں ہونے والے منافع سے 17% زیادہ ہے۔

کمپنی کے مطابق منافع میں 8 ارب ڈالر کی رقم فنانشل مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ کے نتیجے میں حاصل ہوئی۔ اس سے جون 2019 تک تین ماہ میں انشورنس انڈر رائٹنگ کی مد میں منافع حاصل ہوا۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق دوسری سہ ماہی کے اختتام پر کمپنی کی سیالیت کا مجموعی حجم ریکارڈ 122 ارب ڈالر ہو گیا جب کہ کمپنی کے حصص کی مارکیٹ ویلیو 200 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

کمپنی نے دوسری سہ ماہی کے دوران مارکیٹ سے اپنے حصص کو دوبارہ خریدنے کے لیے تقریبا 44.2 کروڑ ڈالر خرچ کیے۔ اس طرح سال کی پہلی شش ماہی میں کلاس A اور B کی دوبارہ خرید کی مجموعی قیمت 2.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔