الجزائر: سازش کے الزام میں سابق وزیر دفاع کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

الجزائر کے شہر بلیدہ میں فوجی عدالت نے ملک کے سابق وزیر دفاع ریٹائرڈ میجر جنرل خالد نزار کے خلاف بین الاقوامی وارنٹ جاری کیے ہیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکری عدالت کی جانب سے خالد نزار کے بیٹے لطفی نزار اور ایک شہری فرید بن حمدین کے خلاف بھی وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔

تینوں افراد پر الجزائر کی فوج کے خلاف سازش کی منصوبہ بندی اور نظام عامہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کا الزام ہے۔

فوجی عدالت کی تحقیقات سے ثابت ہوا کہ فرید بن حمدین نے خالد نزار اور سعید بوتفلیقہ کے بیچ وساطت کار کا کردار ادا کیا۔

الجزائر کی سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیر ٹرانسپورٹ عبدالغنی زعلان اور شلف کے سابق گورنر محمد الغازی کو ریمانڈ پر عارضی حراست میں رکھنے کا فیصلہ جاری کیا گیا تھا۔ سابق وزیر زعلان پر سرکاری مال کو بے جا خرچ کرنے اور اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے کے الزامات ہیں۔

محمد الغازی کو اختیارات کے ناجائز استعمال، اثر و رسوخ سے ناجائز فائدہ اٹھانے اور رشوت کے الزامات کا سامنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں