.

سابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سابق بھارتی وزیر خارجہ اور حکمراں جماعت بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سینئر رہنما سشما سوراج چل بسیں۔ اُن کی عمر 67 برس تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیرخارجہ کو دل کا دورہ پڑنے پر منگل کی شام نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ جان کی بازی ہار گئیں۔