آبنائے ہرمز میں جہازوں کا تحفظ عالمی سلامتی کا معاملہ ہے:برطانیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈومینیک راب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کی سلامتی کا معاملہ بین الاقوامی سلامتی کےساتھ تعلق رکھتا ہے۔

برطانوی حکومت کے ترجمان نےایک بیان میں کہا کہ برطانوی بحری جنگی جہاز'مونٹ روز' اس وقت خلیجی پانیوں میں موجود ہے۔ جلد ہی اس کےساتھ برطانی پرچم بردار جہاز شامل ہوجائیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ برطانیہ کی شاہی نیول فورس جو برطانوی پرچم جہازوں پر لہرانے کی ذمہ دار ہے کو بحری جہازوں کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

برطانوی حکومت کےترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی جہاز رانی کی آزادانہ روانی عالمی تجارتی اور اقتصادی نظام کے لیے اہم تریم ضرورت ہے۔ برطانیہ عالمی جہاز رانی کےتحفظ کے لیے ہرممکن کوشش کرے گا۔

خیال رہے کہ برطانیہ نے آبنائے ہرمز اور خلیجی پانیوں میں تیل بردار اور دیگر تجارتی بحری جہازوں کے تحفظ کے لیے'ماونٹ روز' خلیجی پانیوں میں تعینات کیا ہے۔ بدھ کی شام برطانوی حکومت کی طرف سے کہا گیا تھا کہ ماونٹ روز خطے کے حوالے سے لندن کی نئی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔

ادھر دوسری جانب فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلے نے ایک بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کے تحفظ کے لیے پریس، لندن اور برلن معلومات کا تبادلہ کریں گے مگر آبنائے ہرمز میں مزید فوج تعینات نہیں کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں