.

سعودی عرب میں أبها ہوائی اڈے پر حوثیوں کا ناکام میزائل حملہ

میزائل کو فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا، فضائی ٹریفک معمول کے مطابق جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

’’العربیہ‘‘ کے نامہ نگار نے ہفتے کے روز بتایا کہ یمن کی آئینی حکومت کے خلاف سرگرم حوثی ملیشیا کے باغیوں نے سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط پر میزائل حملہ کیا، جسے شاہی فضائیہ کے میزائل شکن یونٹس نے ناکارہ بنا دیا۔

نامہ نگار کے مطابق حملے کے بعد جنوبی سعودی عرب کے شہر أبها کے سول ہوائی اڈے پر پروازوں کا سلسلہ معمول کے مطابق جاری ہے۔

حوثی باغیوں نے دعوی کیا تھا کہ انھوں نے اپنے بغیر پائلٹ جاسوسی طیارے کے ذریعے أبها ہوائی اڈے کے واچ ٹاور کو نشانہ بنایا جس کے بعد وہ ناکارہ ہو گیا۔