ٹرمپ نے ہالی ووڈ کو نسل پرستی کے اعلی ترین مرتبے پر فائز قرار دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ "لبرل ہالی ووڈ (اینٹرٹینمنٹ انڈسٹری) نسل پرستی کی اعلی ترین سطح پر ہے۔ وہ بھی شدید غیض و غضب اور نفرت کے ساتھ۔ یہ لوگ خود کو اشرافیہ کا نام دینا پسند کرتے ہیں مگر یہ اشرافیہ ہیں نہیں۔ درحقیقت بسا اوقات یہ لوگ جن کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔ وہ واقعتا اشرافیہ ہوتے ہیں۔ ان لوگوں نے جو فلم بنائی ہے (فلم کا نام نہیں لیا گیا) اس کا مقصد انارکی اور شورش بھڑکانا ہے۔ یہ خود سے تشدد تخلیق دیتے ہیں اور پھر اس کا الزام دوسروں پر دھر دیتے ہیں۔ یہ حقیقی نسل پرست ہیں اور یہ ہمارے ملک کے لیے بہت بُرے ہیں"۔

ٹرمپ نے جس فیلم پر نکتہ چینی کی، اس کا نام ذکر نہیں کیا۔ تاہم ان کی یہ ٹویٹ آئندہ ستمبر میں نمائش کے لیے پیش ہونے والی فیلم "The Hunt" کے حوالے سے تنازع اور شدید تنقید کے بیچ سامنے آئی ہے۔

ٹویٹ سے قبل جمعے کے روز ہی وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "ہالی ووڈ، میں انہیں ہرگز اشرافیہ کا نام نہیں دوں گا، بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ اشرافیہ تو وہ لوگ ہیں جن کا ہالی ووڈ تعاقب کرتی ہے۔ وہ واقعتا دہشت کے حامل ہیں۔ آپ لوگ نسل پرستی کی بات کر رہے ہیں اور ہالی ووڈ اس میدان میں آقا کی حیثیت رکھتی ہے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں