.

بھارت سیلاب میں غرق، 93 افراد ہلاک 4 لاکھ بے گھر ہوگئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بھارت کی جنوبی ریاستوں میں حالیہ ایام میں تباہ کن بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پرتباہی مچا دی ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق سیلاب کے باعث بھارت میں 93 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ چار لاکھ افراد بے گھر ہوئےہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق سب سے زیادہ کیرالا ریاست متاثر ہوئی ہے جہاں سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 57 تک جا پہنچی ہے۔ ریاستی وزیراعلیٰ پینارائی ویگایان نے بتایا کہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مزید جانی اور مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگست کےپہلے ہفتے میں کیرالا میں 42 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی جب کہ سیلاب کے نتیجے میں ایک لاکھ 65 ہزار افراد بے گھر ہوگئے تھے۔

کیرالا کی پڑوسی ریاست کرناٹکا میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 31 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ تامل ناڈو میں پانچ کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ایک سال قبل کیرالا ریاست میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث 223 افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوگئے تھے۔