.

'گوٹیرس' کی لیبیا میں 'یو این' اہلکاروں پرحملے کی شدید مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ہفتے کے روز لیبیا میں کار بم حملے میں 'یواین' اہلکاروں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز لیبیا میں ایک کار بم حملے کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔

'یو این' سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوگریک نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے لیبیا میں عید الاضحیٰ کے موقع پر تمام متحارب فریقین سے جنگ بندی کے احترام اور مذاکرات کی طرف واپسی پر زوردیا ہے۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز بنغازی شہر میں الھواری کے مقام پر بارود سے بھری کار دھماکے کے نتیجے میں اقوام متحدہ کےدو اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ الھواری کالونی کے 'ارکان' بازا میں ہوا جہاں لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے۔

خبر رساں ایجنسی'اے ایف پی' نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ہلاک ہونے والے اقوام متحدہ کے دو اہلکاروں میں ایک ایک غیرملکی تھا۔ دھماکے میں کم سے کم 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بنغازی میں اقوام متحدہ کے علاقائی دفتر کے قریب دھماکے کے بعد دھوئیں کے سیاہ بادل بلند ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ تا حال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ہفتے کے روز لیبیا کی قومی فوج نے اقوام متحدہ کی طرف سے عید کے ایام میں جنگ بندی کی تجویز قبول کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ قومی وفاق حکومت نے جنگ بندی کی عالمی تجویز مسترد کردی تھی۔