.

المناک حادثہ: فضائی کرتب دکھاتے کولمبیا کے دو فوجی میں ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کولمبیا کے دو فوجی اہلکار ایک ہیلی کاپٹر سے لٹکتے رسے کے ساتھ فضائی کرتب کا مظاہرہ کر رہے تھے کہ اچانک حادثے کے نتیجے میں لوگوں کے سامنے ہلاک ہو گئے۔

یہ واقعہ شمال مغربی علاقے میڈلین میں پیش آیا۔ کولمبیا کی فوج کا کہنا ہے کہ دونوں فوجی اہلکار ایک ہیلی کاپٹر کے ساتھ لٹکے ہوئے تھے۔ ان کی شناخت خیسوس موسکویرا اور سیپا سٹیان گامبوا کے ناموں سے کی گئی ہے۔ دونوں ہیلی کاپٹر سے باندھی ایک رسی کے ساتھ لٹکے ہوئے تھے اور انہوں نے اپنے ہاتھوں میں ایک بڑے سائز کا قومی پرچم بھی تھام رکھا تھا۔ دونوں فوجی پھولوں کے سالانہ میلے کے اختتام پر فضائی کرتب دکھا رہے تھے۔

اس واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور تیزی کے ساتھ پھیل گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رسی ٹوٹنے سے دونوں فوجی کئی سو فٹ کی بلندی سے زمین پرجا گرے۔