.

سڈنی میں خاتون پر چاقو سے وار کرنے والا شخص گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

آسٹریلیا کی پولیس نے دارالحکومت سڈنی میں ایک خاتون پرچاقو کے وار کرکے اسے زخمی کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق منگل کو شہر کےوسط میں ایک شخص نے خاتون پرچاقو سےحملہ کیا اور متعدد راہ گیروں کا تعاقب کرنے کی کوشش کی مگر راہ گیروں نے اسے دبوچ لیا۔

ایک خاتوان میگن ھایلی نے بتایا کہ ایک شخص نے اپنے ہاتھ میں ایک چاقو اٹھا رکھا تھا۔ اس نے شہرمیں موجود رش والے علاقے میں گھس کر متعدد افراد کا تعاقب کیا۔ اس دوران کچھ راہ گیروں نے اسے پکڑ لیا۔ انہوں نے ملزم کو پکڑنے کے لیے کرسی اور پلاسٹک کے بکس استعمال کیے۔

آسٹریلیا کے ذرائع ابلاغ میں نشر کردہ ایک فوٹیج میں ایک شخص کو دکھایا گیا ہے کہ ایک کار کے اوپر سے چھلانگ لگا کر دوسری طراف جا رہا ہے اور اس کے ہاتھ میں ایک چاقو ہے۔ اسے'مجھے قتل کرو' کے الفاظ کہتے سنا جاسکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے حملہ آور کو حراست میں لیا ہے جب کہ چاقو کے حملے میں زخمی ہونے والی لڑکی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔