جنوبی بھارت میں نئے سیلاب کا انتباہ، اب تک 244 ہلاکتیں ہو چکیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جنوبی بھارت کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں سے اب تک 244 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

بارشوں نے سب سے زیادہ تباہی ریاست کیرالا میں مچائی جبکہ تیز بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سیلات کی صورت حال کے باعث عوام گھروں پر محصور ہو گئے۔

حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ بارہ لاکھ افراد کو مختلف شہروں میں قائم عارضی کیمپوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔ بھارت کے ساحلی علاقوں میں مون سون کی موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جن میں مزید شدت کا خدشہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں