فٹبال میچ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل ریفری چل بسا !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

قبرص میں پولیس نے بتایا ہے کہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والا 74 سالہ Adrian Titcombe فوت ہو گیا۔ وہ (UEFA) Union of European Football Associations کے ریفریز اور مبصرین کے اُس پینل میں شامل تھا جس کو جعمرات کے روز یورپی لیگ کے تھرڈ کوالیفائنگ راؤنڈ میچ کی نگرانی کرنا تھی۔

پولیس نے امریکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ میچ سے چند گھنٹے قبل ایڈریان اپنے ساتھیوں کے ساتھ قبرص کے دارالحکومت نیکوسیا کے ایک ہوٹل کی لابی میں بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک اس کی طبیعت خراب ہو گئی اور وہ بے ہوش ہو گیا۔

ایڈریان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی وفات کی تصدیق کر دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں