الحدیدہ: گھروں اور عوامی بازاروں پر حوثیوں کی گولہ باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں باغی حوثی ملیشیا نے جمعے کے روز مغربی صوبے الحدیدہ میں شہریوں کے جتھوں کو توپ کی اندھادھند گولہ باری کا نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع کے مطابق شدید گولہ باری نے جنوبی ضلع حیس میں بازاروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ اس کے علاوہ حوثیوں کے داغے گئے راکٹ شہریوں کے گھروں کے نزدیک گرے۔

مذکورہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی اس گولہ باری نے شہریوں بالخصوص عورتوں اور بچوں میں خوف و ہراس کی حالت پیدا کر دی۔

ادھر مشترکہ یمنی فورسز نے جمعے کے روز الحدیدہ صوبے کے جنوبی ضلع التحیتا میں حوثی ملیشیا کی جانب سے دراندازی کی ایک کوشش ناکام بنا دی۔ بعد ازاں باغی ملیشیا نے شدید گولہ باری کے ذریعے مشترکہ فورسز کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

زمینی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حوثی ملیشیا کے عناصر نے مشترکہ فورسز کے ٹھکانوں کے نزدیک دراندازی کرتے ہوئے RPG گرینیڈز داغے۔ تاہم اس کوشش سے بھرپور طور نمٹ کر حوثیوں کو واپس لوٹ جانے پر مجبور کر دیا گیا۔

جمعرات کی شب التحیتا ضلع حوثی ملیشیا کی جانب سے شدید گولہ باری کی زد میں رہا۔ حوثیوں نے الحدیدہ کے مختلف محاذوں پر جارحیت کی سطح کو بڑھا دیا ہے۔ اس دوران گھروں اور رہائشی علاقوں کو براہ راست اور اندھادھند گولہ باری کا سامنا رہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں