لیبیا: 2014 سے بندش کا شکار سبہا ایئرپورٹ کھول دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لیبیا میں مقامی آبادی نے بتایا ہے کہ ملک کے جنوبی حصے کے مرکزی شہر سبہا کے ہوائی اڈے کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اس ہوائی اڈے کو جنوری 2014 میں بند کر دیا گیا تھا۔

مذکورہ ذرائع نے مزید بتایا کہ جمعے کے روز لیبیا کی فضائی کمپنی کا کمرشل جہاز ملک کے مشرقی شہر بنغازی سے آنے والی پرواز کے سلسلے میں سبہا کے ہوائی اڈے پر پہنچا۔

واضح رہے کہ 10 جنوری 2014 کو لیبیا کی قومی فوج کے زیر کنٹرول سبہا کے ہوائی اڈے کے نزدیک دو قبیلوں "اولاد سلیمان" اور "التبو" کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں مذکورہ ہوائی اڈے پر جہازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ روک دیا گیا تھا۔

سال 2011 میں معمر قذافی کی حکومت ختم ہونے کے بعد سے ملک میں انارکی کا دور دورہ ہے۔ اس حوالے سے لیبیا کا جنوبی حصہ سب سے زیادہ متاثر ہوا تاہم سبہا میں امن و امان کی صورت حال دیگر علاقوں سے بہتر ہے۔

ادھر اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ حریف قبیلوں کے درمیان چھڑ جانے والی لڑائی کے بعد سے سبہا شہر کے مغرب میں واقع قصبے مرزق میں کم از کم 90 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 6500 افراد نے علاقے سے نقل مکانی کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں