انڈونیشیا: کشتی میں آتش زدگی سے7 افراد لقمہ اجل بن گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

انڈونیشیا کے جزیرہ سولاویسی میں ہفتے کو علی الصباح ایک کشتی میں آتش زدگی کے حادثے کے نتیجے میں دو بچوں سمیت کم سے کم سات افراد جاں بحق اور چار لاپتا ہوگئے۔ حادثے کے وقت کشتی پر دسیوں افراد سوار تھے۔

انڈونیشیا کی پولیس کے مطابق کشتی میں آگ اس وقت لگی جب وہ جنوب مشرقی صوبے سولا ویسی سے جزیرہ سولا ویسی کی طرف نصف شب روانہ ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اچانک کشتی کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی جس نے کشتی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ تیزی کےساتھ کشتی کے دوسرے حصوں میں پھیل گئی۔ پولیس کا خیال ہے کہ کشتی میں آتش زدگی ایندھن کی ٹینکی پھٹنے سے ہوئی۔ حادثے کے وقت کشتی پرسوار مسافروں کی اصل تعداد کا پتا نہیں چل سکا۔ حکام کا کہنا ہے کہ چار افراد لا پتا ہیں اور ان کی تلاش جاری رہے۔

ایک مسافر نے بتایاکہ کشتی پر50 افراد سوار تھے جب کہ امدادی رضا کاروں کیے مطابق کشتی پر 61 افراد سوار تھے۔ حادثے کے بعد دو بچوں سمیت 7 افراد کی لاشیں اسپتال پہنچائی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں