.

عرب اتحاد نے سعودی عرب کی طرف چھوڑا گیا حوثی ڈرون مارا گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے قائم عرب اتحاد کے مطابق ہفتے کے روز حوثیوں کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا۔ یہ بمبار ڈرون طیارہ صنعاء سے سعودی عرب کے سرحدی شہر خمیس مشیط کی طرف چھوڑا گیا تھا مگر اتحادی فوج نے بروقت کارروائی کرکے اسے مار گرایا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایاکہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے ہفتے کو علی الصباح صنعاء سے ایک بمبار ڈرون سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں خمیس مشیط پر بمباری کے لیے چھوڑا تاہم اسے تباہ کردیا گیا ہے۔

کرنل المالکی نے کہا کہ حوثی ملیشیا شہریوں پر حملوں کی دہشت گردانہ سازشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ حوثی دہشت گرد ذرائع ابلاغ کے ساتھ ساتھ دیگر آلات اور حربوں کو بھی شہری آبادی پر حملوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ڈرون حملے جیسے واقعات دہشت گردی اور غیر ذمہ دارانہ ہیں جن پر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔

کرنل المالکی نے کہا کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے بار بار سعودی عرب کے ابھاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنانے کا جھوٹا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ اس نوعیت کے تمام جھوٹے دعوے دہشت گرد عناصر کے حوصلے بلند کرنے کی کوشش ہے۔