.

ممبئی ایئرپورٹ پر پراسرار شخص کی طیارے کے نزدیک چلت پھرت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بھارت میں پراسرار حرکتوں کا حامل ایک شخص ممبئی ایئرپورٹ کی دیوار پھلانگ کر ایک طیارے کے نیچے چلتا پھرتا نظر آیا۔ یہ طیارہ روانگی کے لیے رن وے پر آنے کی باری کا انتظار کر رہا تھا۔

جمعرات کی دوپہر پیش آنے والے واقعے کا وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ یہ کلپ ایک دوسرے طیارے کے کاک پٹ سے بنایا گیا تھا۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وڈیو میں نمودار ہونے والا "اجنبی" ایک طیارے کے نزدیک گھومتا پھرتا اور اس کا معائنہ کرتا نظر آیا۔

داخلہ سیکورٹی فورسز کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نے جمعرات کی دوپہر مقامی وقت کے مطابق 1:40 پر ایئرپورٹ کی دیوار پھلانگی اور 1:42 پر اسے حراست میں لے لیا گیا۔

ذریعے نے مزید بتایا کہ گرفتاری کے بعد اس شخص کی اچھی طرح تلاشی لی گئی مگر اس ے قبضے سے کچھ برآمد نہ ہوا۔ اس شخص کے پاس کوئی شناختی دستاویز بھی نہیں تھی۔

ایئرپورٹ پر پولیس کے ایک افسر کے بیان کے مطابق دراندازی کرنے والے شخص کی عمر 24 سال ہے اور وہ سیون میں رہتا ہے۔ پولیس نے اس نوجوان کے اہل خانہ سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ کسی طبی مسئلے کے تحت زیر علاج ہے۔ اہل خانہ نے مزید بتایا کہ دوا نہ کھانے پر یہ شخص پریشان کن حرکات کا ارتکاب کرتا ہے۔ گذشتہ ہفتے وہ علاقے میں ایک بس کی چھت پر چڑھ گیا تھا۔