الجزائر کے عبوری صدر نے سیکیورٹی ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

افریقی ملک الجزائر کے عبوری صدر عبدالقادر بن صالح نے سلامتی سے متعلق ڈائریکٹرل جنرل بریگیڈیئرعبدالقادر بوھدبہ کو ان کے عہدسے ہٹانے کے بعد خلیفہ اونیسی کو نیا ڈائریکٹر سیکیورٹی جنرل مقرر کیا ہے۔

العربیہ کے مطابق خلیفہ اونیسی انپسپکٹر جنرل پولیس کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے گیارہ سال تک سیکیورٹی کے شعبے میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔

ڈائریکٹر سیکیورٹی جنرل کے عہدے سے ہٹائے گئے بوھدبہ بھی ماضی میں اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں۔ انہیں الجزائر میں جوڈیشل پولیس ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی تعینات کیا گیا جب کہ سنہ 2012ء میں وہ افریقی ملکوں کی طرف سے عالمی پولیس'انٹرپول' کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بریگیڈیئرعبدالقادر بوھدبہ ہفتے کے روز الطارف ریاست کے سرحدی پولیس ہیڈ کوٹر کے دورے پرتھے جہاں انہیں ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبر موصول ہوئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں