امریکا اور ایشیائی ممالک کی چین کے خلاف غیرمسبوق فوجی مشقیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا نے کہا ہے کہ وہ اپنے ایشیائی اتحادیوں کے ساتھ 10 ستمبر کو جنوب مشرقی ایشیا میں غیرمسبوق بحری فوجی مشقیں شروع کر رہا ہے۔ یہ مشقیں خطے میں امریکا اور چین کے بڑھتے اثرو رسوخ کے تناظر میں کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ ایشیائی ملکوں کے سمندروں میں پہلے ہی امریکی فوج کو بالادستی حاصل ہے۔ امریکا کی طرف سے علاقائی سمندروں میں تازہ سرگرمیاں ایک ایسے وقت میں دیکھی جا رہی ہیں جب دوسری جانب چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ بھی عروج پر ہے۔

اگست میں جنوب مشرقی ایشیائی مملک کے رابطہ گروپ'آسیان' کے سربراہ اجلاس میں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے بھی شرکت کی تھی۔ اس اجلاس میں امریکی شرکت کا مقصد بحر ہند میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اختیار کردہ پالیسی کے تحت امریکی اسٹریٹجی کو ترویج دینا تھا۔

چین اور امریکا عالمی سطح پر ایک دوسرے کے خلاف جہاں تجارتی اور معاشی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں وہیں دونوں ملک علاقائی سطح پر ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے بھی اپنے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں