.

امریکا اسرائیل کے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے: مائیک پینس

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زیر قیادت امریکا ہمیشہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہےگا:نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا کے نائب صدر مائیک پینس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کے لیے امریکا کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

مائیک پینس نے بعد میں ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے آج صبح’ ’عظیم گفتگو‘‘ کی ہے۔امریکا اسرائیل کے درپیش ناگزیر خطرات سے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زیر قیادت امریکا ہمیشہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہےگا‘‘۔لیکن انھوں نے ان خطرات کی کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔

اسرائیل نے اتوار کو شام میں سپاہِ پاسدارا ن انقلاب ایران کے ایک اسلحہ ڈپو پر فضائی حملہ کیا تھا ۔گذشتہ جمعرات کو نیتن یاہو نے اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران میں عراق میں پے درپے دھماکوں میں اسرائیل کا ہاتھ کارفرما ہے۔ ان حملوں میں نیم فوجی دستوں الحشد الشعبی کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

اسرائیل نے گذشتہ روز عراق کے شام کی سرحد کے نزدیک واقع قصبے القائم کے نواح میں الحشد الشعبی کے ایک ٹھکانے پر میزائل حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں نیم فوجی دستوں پر مشتمل الحشد الشعبی کا ایک جنگجو ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا تھا۔ عراقی فوج نے اس کے ذمے دار کے تعیّن کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔