.

سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے یمنی فریقوں کے درمیان مکالمے کی توثیق کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے عدن میں یمنی حکومت اور تنازع کے تمام فریقوں کے درمیان مکالمے کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔سعودی عرب نے یمنی فریقوں کے درمیان اختلافات کے خاتمے کے لیے مکالمے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارتی کونسل کا جدہ میں منگل کے روز شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر صدارت اجلاس ہوا۔اس میں یمن کی صورت حال اور دوسرے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان کے مطابق ’’وزارتی کونسل سعودی عرب کی وزارت برائے امور خارجہ اور متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ کے یمن کے قانونی صدر کے زیر قیادت یمنی ریاست اور عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے کوششوں سے متعلق جاری کردہ مشترکہ اعلامیےکی تائید کرتی ہے۔‘‘

عرب اتحاد نے سوموار کو ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے یمن کے صوبے شبوہ اور ابین میں جنگ بندی کو برقرار رکھنے اور مستحکم بنانے کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی تھی۔

عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ مشترکہ فورسز صوبہ شبوہ میں برسرزمین صورت حال کا جائزہ لے رہی ہیں۔