.

یمنی صوبہ عمران سے حوثیوں کا داغا بیلسٹک میزائل صعدہ میں جا گرا: عرب اتحاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عرب اتحاد نے اطلاع دی ہے کہ یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں نے منگل کے روز صوبہ عمران سے ایک بیلسٹک میزائل داغا ہے اور وہ شمالی صوبہ صعدہ میں جا گرا ہے۔

عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثیو ں نے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں پر بلاا متیاز بیلسٹک میزائل داغنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’’مشترکہ اتحادی فورسز کی قیادت یمن میں حوثیوں کی بیلسٹک میزائل کی صلاحیتوں کو تہس نہس کرنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔وہ علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کا تحفظ بھی کرے گی۔‘‘

سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے اتوار کی شب یمن سے حوثی باغیوں کے فائر کیے گئے چھے بیلسٹک میزائل ان کے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرائے تھے۔ یہ بیلسٹک میزائل یمن کے شمالی صوبے صعدہ سے سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان کی جانب فائر کیے گئے تھے ۔