.

تھائی لینڈ کی ملکہ کی تصاویر نے دھوم مچا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

تھائی لینڈ کی نئی ملکہ کی سوشل میڈیا پرتازہ تصاویر نے سوشل میڈیا میں دھوم مچا دی۔ ماضی میں تھائی بادشاہ کی ذاتی محافظہ جن کی بادشاہ کے ساتھ چند ماہ قبل شادی ہوئی تھی کو حال ہی میں بادشاہ کے ساتھ فوجی یونیفارم پہنے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے بادشاہ 'ماھا واگیر الونکورن' کی نوجوان اہلیہ اور چوتھی بیوی ' سوتھیڈا فاگیرالونگکورن نا ایاتایا' کی تصاویر شاہی ویب سائیٹ پرشائع کی گئیں۔ ان تصاویر کی وجہ سے ویب سائیٹ پراتنی زیادہ ٹریفک آئی جس کے وجہ سے ویب سائیٹ کوکچھ دیر تعطل کا سامنا کرنا پڑا۔

ان تصاویر میں تھائی بادشاہ اور ملکہ دونوں کو فوجی یونیفارم میں دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ 34 سالہ سوتھیڈا فاگیرالونگکورن نا ایاتایا' کی یہ نایاب تصاویر ہیں جنہیں عوام الناس کے لیے شائع کیا گیا۔ عوام نے ملکہ کو بہادر خاتون قرار دیا ہے۔ شاہی ویب سائیٹ پر تصاویر کے ساتھ ساتھ ملکہ کا مکمل تعارف بھی شائع کیا گیا ہے۔ ایک تصویر میں ملک کو فوجی طیارے میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جب دوسرے میں اس نے ہاتھ میں اسلحہ اٹھا رکھا ہے۔

خیال رہے کہ تھائی لینڈ کے باد شاہ نے چند ماہ پیشتر 'سوتھیڈا فاگیر الونگکورن نا ایاتایا' نامی اپنی سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ شادی کرلی تھی۔اس کا تعلق شاہی خاندان سے نہیں۔ نئی ملکہ کی عمر 34 جب کہ بادشاہ سلامت کی 66 سال ہے۔

سنہ 2013ء کو سوتھیڈا نے بادشاہ سلامت کے حفاظتی عملے میں بھرتی کیا گیا۔ وہ جلد ہی بادشاہ کی ذاتی محافظ یونٹ کی سربراہ کےعہدے پر پہنچ گئیں۔ یہ عہدہ فوجی پروٹوکول کے مطابق جنرل کے عہدے کے برابر ہے۔ اسےاب تک متعدد شاہی تمغوں سے بھی نوازا گیا ہے۔

تھائی لینڈ کے سرکاری ٹی وی چینل نے ایک فوٹیج میں سوتھیڈا کو بادشاہ سلامت کے سامنے فوجی وردی میں جھکے دکھایا ہے۔ جب کہ ایک دوسرے مقام پر وہ روایتی ریشمی لباس لباس میں ملبوس ہیں۔

خیال رہے کہ کل ہفتے کے روز تھائی بادشاہ تاج پوشی کا تین روزہ جشن بھی منائیں گے۔ تاہم یہ معلوم نہیں کہ ملکہ سوتھیڈا اس میں کوئی کردار ادا کریں‌گی یا نہیں۔

66 سالہ تھائی بادشاہ واگیرالونگکورن نے اپنا زیادہ وقت جرمنی میں گذارا اور تین شادیاں کیں۔ ان کی پہلی شادی شہزادی سومسوالی سے ہوئی۔ان سے بادشاہ کی ایک بیٹی باگرا ہے۔