.

لیبیا کی قومی اتحاد کی حکومت کے استعفے کا’جعلی‘ اعلان ویب سائٹ سے حذف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لیبیا کی قومی اتحاد کی حکومت ( جی این اے) نے صدارتی کونسل کے استعفے سے متعلق بیان کو سرکاری ویب گاہ سے حذف کردیا ہے۔

قومی اتحاد کی حکومت نے بدھ کو ویب سائٹ پر صدارتی کونسل کے مستعفی ہونے سے متعلق بیان کی تردید کی ہے اور فیس بُک پر اپنے صفحے پر لکھا ہے کہ اس کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو جعل سازوں نے ہیک کر لیا تھا اور پھر اس پر استعفے کا من گھڑت بیان جاری کردیا تھا۔

جی این اے نے اپنے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ ’’اس اکاؤنٹ پر چند منٹ قبل پوسٹ کیے گئے بیان کی میڈیا دفتر تردید کرتا ہے۔یہ ایک جعلی اور من گھڑت بیان تھا۔‘‘

اس تحریر کے ساتھ حذف شدہ بیان کی تصویر بھی پوسٹ کی گئی ہے اور اس پر کاٹا لگا کر سرخ رنگ میں نمایاں انداز میں جعلی کا لفظ لکھا گیا ہے۔