.

صدرٹرمپ نے عوام سے کبھی جھوٹ نہیں بولا : پریس سکریٹری کی وضاحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا میں 2020 کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی پریس سکریٹری کیلی مکنینی کا کہنا ہے کہ صدر (ٹرمپ) نے امریکی عوام سے کبھی جھوٹ نہیں بولا۔ انہوں نے یہ بات بدھ کی شام امریکی نیوز چینل "CNN" پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

کیلی مذکورہ چینل کے میزبان کرس کومو کے ساتھ گفتگو کر رہی تھیں کہ اس دوران فوکس نیوز کے ساتھ ٹرمپ کے حالیہ اختلافات کے حوالے سے ڈرامائی تنازع نے جنم لے لیا۔ میزبان کومو نے کہا کہ صدر کا یہ شیوہ سب ہی جانتےہیں کہ وہ "جھوٹ" بولتے ہیں اور باتوں کو سیاق سے باہر لے جاتے ہیں۔

اس پر کیلی نے کہا کہ وہ جھوٹ نہیں بولتے بلکہ پریس جھوٹ بولتا ہے۔

کرس کومو نے مختلف طریقوں سے سوال پوچھ کر اس بات پر اصرار کیا کہ صدر جھوٹ بولتے ہیں۔ کیلی نے ان سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ "نہیں .. میں نہیں سمجھتی کہ اس صدر نے جھوٹ بولا ہو ... انھوں نے امریکی عوام سے قطعا کبھی جھوٹ نہیں بولا"۔

آخرکار میزبان نے کیلی میکنینی سے کہا کہ اگر آپ اپنے اس بیان سے پیچھے نہ ہٹیں تو پھر آپ عوام کے اندر اپنی صداقت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گی۔

میزبان کرس کومو نے اصرار کے ساتھ کہا کہ صدر اپنے عوام کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں جب کہ میڈیا پر جعل سازی کا الزام عاید کرتے ہیں۔ کیلی نے جواب میں کہا کہ آپ صدر کے حوالے سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔

انٹرویو کے اختتام سے قبل کیلی نے میزبان کرس کومو سے کہا کہ وہ ایک نظر آئینے پر ڈالیں۔ اس پر کومو نے جواب دیا کہ "میں یہ کر رہا ہوں ، میں یہ طریقے پسند نہیں کرتا مگر مجھے یہ بھی پسند نہیں کہ اپنے عوام سے جھوٹ بولوں اور ان کی لعنتیں جمع کروں"۔