.

عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کا صعدہ سے سعودی عرب کی جانب چھوڑا گیا ایک اور ڈرون مار گرایا!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عرب اتحاد نے جمعرات کو یمنی حوثیوں کا شمالی صوبے صعدہ سے سعودی عرب کی جانب چھوڑا گیا ایک اور ڈرون مار گرایا ہے۔

عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی بغیر پائیلٹ جاسوس اور مسلح طیارے (ڈرون) چھوڑنے کی کوششیں اسی طرح ناکام بنائی جاتی رہیں گی۔انھوں نے کہا کہ عرب اتحاد شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کررہا ہے۔

حوثی ملیشیا نے بدھ کو سعودی عرب کے شہر ابھا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک کروز میزائل داغا تھا۔عرب اتحاد نے اس میزائل کے گرنے کی تصدیق کی ہے ۔تاہم اس کا کہنا تھا کہ اس سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تھا۔

عرب اتحاد نے گذشتہ روز حوثیوں کے یمن کے دارالحکومت صنعاء سے سعودی عرب کے سرحدی علاقے کی جانب چھوڑے گئے ایک اور ڈرون کو سراغ لگا کر فضا ہی میں تباہ کردیا تھا۔