ایران کا تیل بردار جہاز ترکی کی بندرگاہ نہیں جارہا،نئی منزل نامعلوم!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کے تیل بردار جہاز ادریان داریا اوّل نےترکی کی بندرگاہ اسکندرون کی جانب سے رُخ موڑ ریا ہے اور اب وہ کسی نامعلوم منزل کی جانب جارہا ہے۔

امریکا کے محکمہ خزانہ نے جمعہ کو اس آئل ٹینکر کو بلیک لسٹ کردیا تھا۔ اس آئیل ٹینکر کو جبل الطارق میں برطانیہ کی شاہی بحریہ نے جولائی میں یورپی یونین کی شام پر پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں تحویل میں لے لیا تھا۔اس نے یہ کارروائی خلیج میں برطانیہ کے ایک پرچم بردار جہاز کو پکڑنے کے ردعمل میں کی تھی۔

جبل الطارق کے ایک جج نے اس کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا اور اب نئے نام کے ساتھ سفر کررہا ہے۔ پہلے اس کا نام گریس اوّل تھا۔ایرانی حکام کا دو روز قبل کہا تھا کہ اس پر لدے تیل کو کسی نامعلوم خریدار کو فروخت کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں