ایران کے خلائی شٹل بھیجنے کی کوشش میں ناکامی میں امریکا کا ہاتھ نہیں: ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان اطلاعات کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ ایران میں خلائی شٹل کے فضاء میں چھوڑے جانے میں ناکامی میں امریکا کا ہاتھ ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز ایکی بیان میں کہا کہ ایران کے خلائی شٹل کی خلاء میں روانگی میں ناکامی میں امریکا کا قطعا کوئی ہاتھ نہیں۔

ٹویٹر پر پوسٹ ایک ٹویٹ میں امریکی صدر نے لکھا کہ' ایران کے خلائی شٹل سفیرون کی سمنان کے مقام سے خلاء میں چھوڑے جانے میں ایک بار پھر ناکامی میں امریکا کا کوئی کردار نہیں۔ ایران کے لیے نیک تمنائوں کے ساتھ امید ہے کہ تہران اس حادثے کے اسباب پر خود غور کرے گا'۔

خیال رہے کہ ایران نے دو روز قبل خلائی شٹل 'سفیر ون ایس ایل وی' سمنان کے لانچنگ اڈے سے خلاء میں روانہ کرنے کی کوشش کی مگر تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ خلائی شٹل روانہ ہونے سے پہلے ہی زمین پر دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔

ایرانی حکومت کے ایک سینیر عہدیدار کا کہنا ہے کہ خمینی خلائی مرکز سے ایک مصنوعی سیارے کو خلاء میں بھیجنے کی تیسری بار کوشش ناکام رہی ہے۔ ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ خلائی شٹل زمیں سے بلند ہونے سے پہلے دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں یہ تجربہ مسلسل تیسری بار ناکام رہا ہے۔

خبر رساں ایجنسی 'رائیٹرز' سے بات کرتے ہوئے ایرانی عہدیدار نے نام ظاہر ہ کرنے کی شرط پرب تایا کہ مصنوعی سیارے کو خلاء میں روانہ کرنے میں ناکامی تکنیکی وجوہات کا نتیجہ ہے تاہم ہمارے نوجوان سائنسدان اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کررہےہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں