سعودی عرب کے وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف کون ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں جمعے کے روز جاری ہونے والے شاہی فرمان کے تحت بندر ابراہیم عبداللہ الخریف کو وزیر صنعت و معدنی وسائل مقرر کیا گیا ہے۔ یہ وزارت شاہی فرمان کے ذریعے قائم کی گئی ہے۔

بندر الخریف کنگ سعود یونی ورسٹی سے اکنامکس کے شعبے میں فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں IMD سے انتظامی امور، لیڈرشپ اور سرمایہ کاری سے متعلق متعدد کورسز مکمل کیے۔ وہ صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں 25 برس کا تجربہ رکھتے ہیں۔ اس دوران وہ زیادہ تر قائدانہ منصوبوں پر فائز رہے۔

بندر الخریف نے اپنے پیشہ وارانہ کیرئر کے دوران متعدد معروف سرکاری اور نجی اداروں اور کمپنیوں میں اہم عہدے سنبھالے۔ انہوں نے اداروں کے چیف ایگزیکٹو کے علاوہ مینجمنٹ بورڈز کے چیئرمین، نائب چیئرمین اور رکن کی حیثیت سے اپنی ذمے داریاں پوری کیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں