ٹویٹر کے چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ " ٹویٹر " نے جمعے کے روز بتایا کہ اس کے چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی کا اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد اس کے ذریعے نسل پرستی اور دیگر نامناسب مواد پر مشتمل ٹویٹس اور ری ٹویٹس کی گئیں۔ ڈورسی کے اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد چالیس لاکھ کے قریب ہے۔

ڈورسی کا اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد پوسٹ کی جانے والی ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ نازی لیڈر ایڈولف ہٹلر بے قصور تھا۔ اس کے علاوہ دیگر ٹویٹس میں افریقی نژاد اور یہودی امریکیوں کے خلاف نسل پرستی پر مبنی تبصرے پوسٹ کیے گئے۔

اسی طرح ڈورسی کے سرکاری پیج پر ایک ٹویٹ نمودار ہوئی جس میں کہا گیا کہ ٹویٹر کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں بم موجود ہے۔

اکاؤنٹ ہیک ہونے کے کچھ دیر بعد نامناسب ٹویٹس کو حذف کر دیا گیا۔

جیک ڈورسی کا اکاؤنٹ ہیک ہونے کے انکشاف کے بعد ٹویٹر کمپنی کے حصص کی قیمت میں ایک فی صد کے قریب کمی واقع ہوئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں