.

پریانکا چوپڑا اور نک جونس 2019ء کا خوبصورت ترین جوڑا قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس نے کو 'پیپلز میگزین'نے سال 2019ء خوبصورت ترین جوڑا قرار دینے کا اعزاز دیا ہے۔ میگزین کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جس میں کسی فلمی جوڑے مشترکہ طورپر یہ ٹائٹل دیا گیا۔

37 سالہ مس چوپڑا جو مس ورلڈ تھیں اور ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں شہرت کی بلندیوں کو چھو چکی ہیں اپنے 26 سالہ شوہر نک جوناس میگزین کے ذریعہ شائع ہونے والی انتہائی مشہور شخصیات کی سالانہ فہرست میں سرفہرست رہی ہیں۔ اس فہرست میں اس سال اداکار بلی بلیٹر اور ٹینس چیمپیئن سرینا ولیمز کے علاوہ جینیفر لوپیز اور لیڈی گاگا اور سیلان ڈیون جیسی خوبصورت شخصیات شامل تھیں۔

میگزین کی 'بیوٹی' سیکشن کی ڈائریکٹر آندریا لیوینتھل نے رائٹرز کو بتایا ، "یہ پہلا موقع ہے جب کسی فلمی جوڑےکو فہرست میں شامل کیا گیا۔

چوپڑا نے دسمبر 2018 میں جونس سے نئی دہلی میں شادی کی ، جو دنیا کے مشہور جوڑے میں سے ایک بن گیا۔