.

زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے انتقال کر گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

رابرٹ موگابے زمبابوے کی آزادی کے بعد پہلے صدر تھے، وہ 1987 سے 2017 تک زمبابوے کے صدر رہے۔

زمبابوے کے صدر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ان کے انتقال کی خبر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موگابے آزادی کے ہیرو تھے۔ انہوں نے زندگی عوام کی آزادی اور اختیار کے لیے وقف کردی تھی۔

رابرٹ موگابے کی قوم اور افریقا کے لئے خدمات تاریخ کاحصہ رہیں گی اور انہیں کبھی بھلایا نہیں جا سکے گا۔