.

یمنی حکومت اور ایس ٹی سی فوجی کارروائیاں روک دیں :سعودی عرب ، یو اے ای کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے یمن کی قانونی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل (ایس ٹی سی ) پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے جنوب میں تمام فوجی کارروائیاں روک دیں۔

سعودی پریس ایجنسی ( ایس پی اے) کے مطابق دونوں ملکوں نے اتوار کو ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے:’’ہم تمام فوجی کارروائیوں کو مکمل طور پر روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔یعنی سرکاری اور نجی املاک کے خلاف (حملوں کی) کارروائیاں روک دی جائیں۔‘‘

دونوں ملکوں نے یمنی حکومت کے لیے اپنی حمایت کا بھی اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے منصوبوں کو خاک میں ملانے کے لیے یمن کی حمایت جاری رکھیں گے۔