.

برطانیہ کا ایران سے دُہری شہریت کے حامل افراد کی گرفتاریوں پر اظہارِ تشویش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانوی وزیر دفاع بن ویلیس نےایران سے دُہری شہریت کے حامل گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ان کے کیسوں میں قانون کی حکمرانی کی پاسداری کرے۔

انھوں نے یہ مطالبہ ایران میں برطانوی، آسٹریلوی شہریت کی حامل دوخواتین کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کے بعد کیا ہے۔برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے ایران میں دُہری شہریت کے حامل اپنے ملک کے متعدد شہریوں کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ نے بدھ کو ایک بیان میں ایران میں گرفتار ان افراد کی حالت زارپر تشویش کا اظہار کیا ہے۔بیان کے مطابق ’’وزیر خارجہ نے آج صبح لندن میں متعیّن ایرانی سفیر سے ملاقات کی ہے اور ان سے ایران میں دُہری شہریت کے حامل افراد کی گرفتاریوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔‘‘

دریں اثناء آسٹریلوی حکومت نے ایران میں اپنے تین شہریوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ان تینوں کے خاندانوں کی مدد کررہی ہے لیکن اس نے اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی ہے۔