.

ٹرمپ ہوٹل میں امریکی نائب صدر اور وزیرخارجہ کی صدر ٹرمپ بارے مزاحیہ گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ملکیتی ایک ہوٹل میں امریکی نائب صدر مائیک پنس اور وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے صدر کے بارے میں مزاحیہ پیرائے میں بات کی۔

پومپیو نے اپنی تقریر میں ہوٹل کی عظمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "یہ پرشکوہ عمارت اس بات کی علامت ہے کہ اس کا مالک کامیاب انسان بنا ہے"۔

مائیک پومپیو ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل میں ویمن فار امریکا گروپ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

پومپیو نے اس تقریب کے موقع پر ہوٹل کے مالک کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنی تقریر کا آغاز کیا۔ "میں ادھر ادھر دیکھتا ہوں۔ یہ ایک خوبصورت ہوٹل ہے۔ اس کے مالک کو وہ جہاں بھی ہو کامیاب شخص ہونا چاہیے"۔ ان کی بات سن کر وہاں پرموجود خواتین زور سے ہنس پڑتی ہیں۔

پومپیو نے براہ راست'واشنگن پوسٹ' کا حوالہ دیتے ہوئے اس اخبار پر تنقید کی جو طویل عرصے سے امریکی صدر کے پیچھے پڑا ہوا ہے۔ امریکی صدر نے اس اخبار کے دو رپوٹروں کو وہائٹ ہاؤس سے بے دخل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ مائیک پومپیو اپنے واضح پیغام میں ہال میں موجود میڈیا رپورٹرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ٹرمپ کو رشک آتا ہے

جمعرات کی شام پومپیو کی تقریر سے ایک روز قبل اسی موقع پر نائب صدر مائیک پینس نے اسی جگہ پر بات کرتے ہوئے یہ طنز کیا کہ ٹرمپ کو حسد ہو سکتا ہے کیونکہ وہ خود تقریب میں شرکت نہیں کرسکے۔

پینس نے براہ راست کہا "میں نے انہیں وائٹ ہاؤس میں چھوڑ دیا .. میں نے انہیں بتایا کہ میں یہاں آرہا ہوں .. مجھے یہ ذرا سا رشک لگتا ہے۔"

پومپیو نے "واشنگٹن پوسٹ" کا حوالہ اس وقت دیا جب متعدد میڈیا گروپس کے نمائندوں میں سے اس اخبار نے ٹرمپ ہوٹل میں پینس اور پومپیو کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا۔

اخبار نے ٹرمپ انتظامیہ کے ترجمانوں کے تبصرے کے حوالے سے بتایا ہے جنہوں نے ہوٹل میں طے شدہ دونوں عہدیداروں کی تقاریر کا دفاع کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس تقریب کے آرگنائزنگ گروپ نے اس جگہ کا انتخاب کیا ہے اور وائٹ ہاؤس کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔