.

امریکی اتحادیوں اورتوانائی کی عالمی سپلائی پر حملے ناکام ہوں گے: مائیک پینس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا کے نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملوں کے شواہد کا جائزہ لیا جارہا ہے اور امریکا مشرقِ اوسط میں اپنے اور اتحادیوں کے مفادات کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔

مائیک پینس منگل کے روز تھنک ٹینک ہیرٹیج انسٹی ٹیوٹ میں تقریر کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو آج سعودی عرب جارہے ہیں۔

انھوں نے واضح کیا کہ اگر ایران نے ہفتے کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دباؤ ڈالنے کے لیے سعودی تنصیبات پر حملے کیے ہیں تاکہ وہ اس کے خلاف عاید کردہ پابندیوں کو ہٹا دیں تو ایرانی اس میں کامیاب نہیں ہوں گے۔