.

سعودی عرب اپنی تنصیبات پر حملوں سے نمٹنے کی صلاحیت کا حامل ہے: شاہ سلمان

صرف سعودی آرامکو کی اہم تنصیبات پر حملہ نہیں کیا گیا بلکہ عالمی معیشت کو نشانہ بنایا گیا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب بقیق اور ہجرۃ خریص میں واقع اپنی تیل کی دو تنصیبات پر ڈرون حملوں سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

شاہ سلمان نے سعودی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں میں نہ صرف سعودی آرامکو کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے،بلکہ ان سے عالمی معیشت کو بھی ہدف بنایا گیا یے۔

اجلاس میں کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سعودی عرب اپنے علاقے اور اہم تنصیبات کا دفاع کرے گا،خواہ حملوں کا منبع کوئی بھی ہو ۔اس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان حملوں کو رکوانے کے لیے سخت اقدامات کرے۔

سعودی کابینہ نے مزید کہا کہ اس منفرد اور تخریبی جارحیت سے عالمی امن اور سلامتی کے لیے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔