.

قصہ ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 ڈالر کی تصویر کا۔۔!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر کے ان دنوں ایران کے خلاف ٹویٹر پرپیغامات سوشل میڈیا پر حاوی رہے مگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صدرڈونلڈ ٹرمپ کے 20 ڈالر کی ذرا مختلف خبر بھی ٹاپ پر رہی۔

خبریہ تھی کہ امریکی صدر کے ہوائی جہاز پرسوار ہوتے وقت ان کی پتلون کی جیب سے 20 ڈالر کا ایک نوٹ باہر نکلا دیکھا گیا اور یہ تصویر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ بعد میں امریکی صدر کو اس کہانی کے بارے میں صحافیوں کے سوالوں کےجوابات بھی دینا پڑے۔

حیرت انگیز تصویرمیں 20 ڈالر کا نوٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیب سے لٹکے ہوئے تھے جب وہ اپنے طیارے پر چڑھ رہے تھے۔

ایئر فورس ون کے صدارتی طیارے میں بدھ کی شام صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب ان کی جیب سے لٹکے ڈالر کی تصویر کے بارے میں پوچھا گیا تو

انہوں نے کہا کہ "میرے پاس بٹوہ نہیں ہے۔ میں نے بہت عرصہ پہلے کریڈٹ کارڈز کا استعمال بند کردیے تھے"۔

"میں ہمیشہ کچھ نقد رقم اپنے پاس رکھتا ہوں۔ مجھے ہوٹلوں میں ٹپ دینا پسند ہے"۔

"یہ بہتر ہے کہ کوئی صدر ایسا نہ کرے لیکن میں ہوٹل میں ٹپ چھوڑنا پسند کرتا ہوں"۔