.

ترکی : بے دخل کیے جانے والے پناہ گزینوں کی گاڑی کو حادثہ ، 6 شامی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کے جنوبی علاقے ریحانیہ میں ایک حادثے کے نتیجے میں 6 شامی پناہ گزین جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔ ان پناہ گزینوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔ یہ بات شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے نگراں گروپ المرصد نے منگل کے روز بتائی۔

المرصد کے مطابق ترکی کی فوج کی ایک بڑی گاڑی مذکورہ شامی پناہ گزینوں کو اپنے ملک سے واپس بھیجنے کے لیے شام کی سرحدی گزر گاہوں کی جانب جا رہی تھی کہ راستے میں اُلٹ گئی۔

گذشتہ چند ماہ کے دوران ترکی کے حکام نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے اور اب تک ہزاروں افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

متعدد شامیوں نے بتایا ہے کہ انہیں مرضی کے بغیر اپنے ملک واپسی پر مجبور کیا گیا۔

دوسری جانب ترکی کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے صرف ان لوگوں کو واپس بھیجا ہے جنہوں نے رضاکارانہ طور پر اپنے ملک جانے کا ارادہ کیا۔