.

خلیج کا حالیہ بحران مصنوعی ہے: روسی وزیر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف کا کہنا ہے کہ خلیج میں بحران مصنوعی ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعے کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران کہی۔

لاؤروف نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ اختلافات کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی میز پر آئیں۔ روسی وزیر خارجہ نے خلیج میں امن کے تحفظ کے لیے ماسکو کی جانب سے پیش کردہ سابقہ منصوبے کا بھی ذکر کیا۔

دوسری جانب امریکی اخبار The Hill کے مطابق کانگرس کے ارکان کو پینٹاگان اور امریکی انٹیلی جنس کے ذمے داران کی جانب سے خفیہ بریفنگ پیش کی گئی ہیں۔ یہ بریفنگز سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے بارے میں ہیں۔

مذکورہ بریفنگز کے بعد امریکی کانگرس کے متعدد ارکان نے فوجی کارروائی کے ذریعے جواب دینے پر زور دیا تا کہ ایران کو مناسب پیغام پہنچ سکے۔ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے ایسا جواب دیا جائے جس کے نتیجے میں ایرانیوں کو دنیا کو پریشان کرنے اور عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے کی قیمت ادا کرنی پڑے۔