.

خادم الحرمین الشریفین کے ذاتی محافظ گولی لگنے سے جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ذاتی محافظ میجر جنرل عبدالعزیز الفغم انتقال کر گئے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق عبدالعزیز الفغم ایک ذاتی تنازع کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے، تاہم بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

میجر جنرل الفغم کے بھائی اور سعودی مجلس شوری کے رکن ڈاکٹر نواف الفغم نے بھی اپنے ٹویٹر اکاونٹ کے ذریعے ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی ہے۔

الفغم کے اہل خانہ نے اتوار کے روز علی الصباح تعزیت وصول کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے بعد سے سعودی ٹویٹر پر میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کے انتقال پر ردعمل کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

مرحوم میجر جنرل عبدالعزیز الفغم سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے ساتھ بھی محافظ کے طور پر فرائض دیتے رہے ہیں۔ شاہی قیادت ان پر بہت زیادہ اعتماد کرتی تھی۔