.

شاہ سلمان سے سوڈانی وزیراعظم اور خودمختار کونسل کے صدر کی ملاقات

خادم الحرمین الشریفین کا سوڈان میں استحکام اور خوش حالی کے تسلسل کی خواہش کا اظہار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک اور خودمختار کونسل کے صدر جنرل عبدالفتاح البرہان نے اتوار کے روز الریاض میں ملاقات کی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے دونوں رہ نماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے سوڈان میں استحکام اور خوش حالی کے تسلسل کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

جنرل عبدالفتاح البرہان نے جواب میں سوڈان کی جانب سے سعودی عرب کی مدد وحمایت اور نیک خواہشات کو سراہا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’سعودی عرب سوڈان کا نام امریکا کی دہشت گردی کو اسپانسر کرنے والی ریاستوں کی فہرست سے حذف کرانے کے لیے کام کررہا ہے۔اس کے علاوہ وہ سوڈان میں سرمایہ کاری کے منصوبے اور موجودہ منصوبوں میں بہتری کے لیے کام کرے گا۔‘‘

دوسری جانب سوڈان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ امریکا کی دہشت گردی کی اسپانسر ریاستوں کی فہرست سے اپنا نام ہٹوانے کے لیے بین الاقوامی فورموں پر سعودی عرب کی مدد کا طالب ہے۔اس کے علاوہ اس کو ملک میں سرمایہ کاری کا سازگار ماحول پیدا کرنے اور اپنے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے بھی سعودی عرب کی مدد کی ضرورت ہے۔