.

سعودی فیشن ڈیزائنر ھنیدا صیرافی کے ملبوسات کی پیرس نمائش میں دھوم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پیرس فیشن ویک گارمنٹس اسپرنگ / سمر 2020ء میں سعودی عرب کے علاقے طائف سے تعلق رکھنے والی فیشن ڈیزائنر ھنیدہ صیرفی اپنےملبوسات ڈیزائن کے چند نمونے پیش کیے گئے۔

صیرفی کے تیار کردہ فیشن ملبوسات میں خصوصی طورپر سعودی عرب میں دیہی علاقوں بالخصوص کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین کے پہناووں کی نمائش کی گئی۔ یہ پہناوے کھلی قمیص، اوپر سے کھلی اور نیچے سے تنگ شلوار اور درمیان ایک بڑی اور کھلی پٹی پر مشتمل ہے۔

ھنیدا صیرفی نے اپنے ملبوسات کی تیاری میں نرم کریپ اور جارجیٹ کے کپڑے استعمال کیے۔ سعودی ڈیزائنر اپنے ملبوسات کی تیاری میں جیومیٹرک لائنوں کا استعمال کرنا چاہتی ہیں۔ اس کے ملبوسات میں میرینہ اور سیشلز اکپڑے سے تیار کردہ ملبوسات بھی دیکھنے کو ملے۔جن سے طائف کے علاقے کے روایتی ملبوسات کی ایک جھلک دیکھی جاسکتی ہے۔

صیرافی نے کہا "اس نسواں ملبوسات کے نمونے پیش کرنے کا مقصد خواتین کی ترقی اور فیشن کے ذریعے معاشرے میں ان کے کردار کی عکاسی کرنا ہے"۔